8 جولائی 2013 - 19:30
ایران ہند تعلقات کا فروغ تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل

ایرانی قوم کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہند ۔ ایران تعلقات کا فروغ تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ابنا: ایرانی قوم کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہند ۔ ایران تعلقات کا فروغ تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے اپنے نام ہندوستان کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے تہنیتی پیغام کے جواب میں کہا کہ انھیں پوری امید ہے کہ ان کی صدارت کے دور میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ ایرانی قوم کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور ہندوستان کی قوموں کو مشترکہ تاریخی و ثقافتی اقدار کا حامل قرار دیا اور کہا کہ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں اور قوموں کے درمیان تعاون کا فروغ، دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی امن و استحکام کا باعث بنے گا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایران کے گیارھویں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنے ملک کی حکومت اور قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ ایرانی قوم کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دور حکومت میں ایران اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون، مزید فروغ پائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲